ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی بلوچستان نے سریاب کے علاقے میں اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا، برآمد شدہ سامان میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔
کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، انٹیلی جنس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود سٹوریج کی طرف اشارہ دیا جس پر فوری ردعمل اور پیشہ ورانہ ردعمل نے ایک تباہ کن حملے کو مؤثر طریقے سے روک دیا۔
سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں میں بڑے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔