ویمنز کرکٹ ٹیم میں بھی بڑی تبدیلیاں

ویمنز کرکٹ ٹیم میں بھی بڑی تبدیلیاں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بور ڈ نے مینز کرکٹ ٹیم کے بعد ویمنز ٹیم میں بھی بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں ۔ 

 تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہےجس میں بتایا گیا کہ ندا ڈار کو ویمنز ٹیم کی نئی کپتان مقرر کیا گیا ہے،  اس کے علاوہ پی سی بی نے مینجمنٹ میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں، مارک کولز کو ہیڈ کوچ جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کو ویمن سلیکشن کمیٹی کا چیئر مین مقرر کیا گیاہے ۔

پی سی بی چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ تقرریاں خواتین کرکٹ میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے پی سی بی کے ویژن اور حکمت عملی کی روشنی میں کی گئی ہیں اور آئندہ بین الاقوامی اسائنمنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں، جن میں جنوبی افریقہ کی میزبانی اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 25-2022 کے فکسچر کے لیے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے دورے شامل ہیں۔