ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن کی پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ ہوسکی

اپوزیشن کی پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ ہوسکی
کیپشن: Chaudhry Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لیگی رہنما خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اسکی اتحادی جماعتوں نے اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کافیصلہ کیا، اپوزیشن  ارکان کی  اسپیکر  پنجاب اسمبلی کے خلاف   تحریک عدم اعتماد جمع نہ ہوسکی۔

 اپوزیشن  ارکان کو  اسپیکر  پنجاب اسمبلی کے خلاف   تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے روک دیا گیا۔ن لیگ کے ارکان  اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہنچے تو انہیں گیٹ پر روک دیا گیا اور اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیشل سیکرٹری عامر حبیب نے ن لیگ کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ مجھےعدم اعتماد کی تحریک دے دیں،جمع کرا دوں گا تاہم ن لیگی ارکان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود اندر جا کر تحریک جمع کرانا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ   تحریک عدم اعتماد پر مجھ سمیت ، اعجاز احمد، سلمان رفیق، خلیل طاہر سندھو ، پیر اشرف اور مرزا جاوید کے دستخط ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer