ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون؟ فیصلہ آج ہوگا

پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون؟ فیصلہ آج ہوگا
کیپشن: Punjab Assembly Ijlas Today
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کا اجلاس16مارچ کے بجائے آج شام ساڑھے7بجے طلب کرلیا گیا، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی آج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے طلب کیا ہے جس میں  وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب بھی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آج کا اجلاس مؤخر کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ایک روز قبل ارکان کی جانب سے ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کے لیے وقت درکار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس 16 اپریل تک مؤخر کرنے کی منظوری  دی تھی اور اجلاس 16 اپریل کو دوبارہ طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔

 تاہم اب پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ شام ساڑھے 7 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔