(سٹی42)بالی ووڈ انڈسٹری کےمشہور اداکار اجے دیوگن کے بارے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں کہ وہ شادی کے بعد بھی بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری کی محبت میں گرفتار ہوگئے، اس بات پراکارہ نے خود وضاحت بیان کی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کےمشہور اداکار اجے دیوگن اور کاجل کی جوڑی کو آج بھی لوگ اتنا ہی پسند کرتے ہیں جتنا شادی سے پہلے، دنوں کی شادی 1999 میں ہوئی اور ان کےدو بچے ہیں جن میں بیٹی نیسہ دیوگن اور بیٹا یوگ دیوگن ہیں۔اداکار کے بارے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ کاجل سے شادی کے بعد ان کو بالی ووڈ ہی اداکارہ ماہیما چوہدری سے محبت ہوگئی تھی،اس بات کی تردید کرتے ہوئے خود اداکارہ نے بتایا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں،بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ماہیما چودھری کا کہناتھا کہ میرے اور اجے کے درمیان پہلے بھی کچھ نہیں تھا اور اب بھی نہیں،ہمارے بارے ایسی افواہ فلم کےہدایتکار نے اڑی تھی کہ اجے دیوگن ماہیما کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں تھا،اپنی بات جاری رکھتے اداکارہ نے کہا کہ میرے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے چہرہ بری طرح متاثرہ ہوا،ان دنوں میں اور اجے نئی فلم ’دل کیا کرے‘ میں کام کررہے تھے جب شوٹنگ کے لئے سیٹ پر آئی توہدایتکار سے درخواست کی تھی کہ ان کے کلوز اپ شاٹس نہ لیے جائیں۔ کیونکہ چہرے پر زخموں کے نشانے تھے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرے کہنےکے باوجود ہدایتکار نے کیمرا قریب کرنے کی کوشش کی۔ اس بات پر مجھ پریشانی ہوئی بعد ازاں اجے کو اس بات کا علم ہوا تو میں نے ساری بات بتائی جس پر اجے نے میری مدد کی، ماہیما چوہدری نے کا کہناتھا کہ اجے دیوگن نے جب ہدایتکار سے بات کی تو انھوں نے جواب دیا کہ سیٹ کو ہٹانا ہوگا، جس پر اجے نے کہا کہ ٹھیک ے، کوئی بات نہیں۔ اس کے بعد ڈائریکٹر نے سب کو جا کر کہنا شروع کردیا اور افواہ پھیلائی کے اجے دیوگن ماہیما کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔