اجے دیوگن کی دھلائی،اداکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے سب بتادیا

اجے دیوگن کی دھلائی
کیپشن: ajay devgan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دو گروپوں کے درمیان ہونے و الے تصادم اور اس میں بھارتی فلم انڈسٹری کےمعروف اداکار اجے دیوگن کی موجود گی کی افواہوں سے متعلق بالی وڈ اداکار کا بیان سامنے آگیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے دہلی میں واقع ایک کلب کے باہر دوگروپوں میں جھگڑے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس سے متعلق مداحوں کا کہنا تھا کہ اس جھگڑےمیں موجود ایک شخص کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی اداکار اجے دیوگن تھے۔بھارتی نیوز چینل کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر چلنے والی جھگڑے کی ویڈیو سے متعلق صارفین کی قیاس آرائیاں ہیں کہ اس میں جس شخص کو مارا پیٹا جارہا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ اجے دیوگن ہیں۔

اس حوالے سے اب اداکار  اجے دیوگن نے اپنے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ میرے کچھ ہم شکل مشکل میں پڑگئے ہیں، مجھے اس حوالے سے فکر مند کالز موصول ہوئی ہیں۔اجے دیوگن نے مزید لکھا میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے کہیں بھی سفر نہیں کیا ہے، مجھ سے متعلق کسی بھی جھگڑے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا یوزر کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا ، اجے دیوگن نشے کی حالت میں تھے ۔ ان کا کار پارکنگ کے معاملےپر  جھگڑا ہوگیا ، جس کے بعد لوگوں نے مل کر ان کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔ حالانکہ ویڈیو میں اتنا صاف نہیں ہے اور اس میں کسی کا چہرہ صاف نظر نہیں آرہا ہے ، لیکن ملتی جلتی شخصیت  کی وجہ سے سوشل میڈیا استعمال کرنےوالے اس ویڈیو میں اداکار کی پٹائی کا دعوی کررہے ہیں۔

  

  
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer