ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواں کوٹ؛ بہن ،بھابھی اور ملازم کے بعدبھائی بھی دم توڑ گیا

نواں کوٹ؛ بہن ،بھابھی اور ملازم کے بعدبھائی بھی دم توڑ گیا
کیپشن: Nawankot Firing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)نواں کوٹ میں جنونی ملزم کی فائرنگ سے تین افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ ، ملزم کا بھائی بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پب جی گیم اور بیگو لائیو کے جنونی نوجوان بلال نے اپنے گھر والوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں ملزم کی بہن ماریہ ، بھابھی عظمی اور ملازم زاہد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزم کے بھائی علی اور اس کی والدہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملزم کا بھائی علی بھی دم توڑ گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پب جی گیم کے سٹائل سے فائرنگ کی ۔ ملزم کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو بھی طلاق دے چکا ہے ۔ ملزم کے خلاف جاں بحق ہونے والے ملازم کے بھائی زاہدکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لززہ خیزواقعہ نے اہل علاقہ کو ہلا کررکھا دیا تھا،پب جی گیم کے جنون میں مبتلا شخص نشے کا عادی بھی تھاملزم پب جی اور ویگو لائف گیمز پر لاکھوں فالوور کا دعوی کرتا ہے اور ملزم خود کو پب جی اور بیگو لائیو کا سٹار بتاتا ہے۔ملزم نے گھر والوں سے جھگڑا کیا کہ میرے گھر والوں نے میرے ساتھ 01 کروڑ 50 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ملزم رانا بلال نے طیش میں آ کر والدہ،بہن،بھائی، بھابی اور ملازم پر فائرنگ کر دی تھی۔

گیمز کے جنون کاملزم پر اس قد ر  اثر ہواتھا کہ اس نے اپنے ملازم اور دوست کو پب جی گیم اور بیگو لائیو کے سٹائل میں تعاقب کر کے ہمسائے کے گھر جا کر واش روم میں قتل کیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزم کی والدہ کے بازو پر فائر لگا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer