حکومت نے سکھ اور ہندو برادری کو خوشخبری سنا دی  

dc lahore
کیپشن: dc lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کا بابو صابو میں بنائے گئے شمشان گھاٹ کا دورہ، ڈی سی لاہور نے شمشان گھاٹ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ان کے ہمراہ سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بشان سنگھ اور ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے منوہر چاند بھی تھے۔ 
تفصیلات کے مطابق شمشان گھاٹ پر ہندو اور سکھ اپنے مردوں کی آخری رسومات ادا کر سکیں گے، شمشان گھاٹ 05 ایکڑ پر محیط ہے. سکھ کمیونٹی کا شمشان گھاٹ الگ ہے اور ہندو کمیونٹی کا شمشان گھاٹ الگ بنایا گیا ہے۔ دونوں شمشان گھاٹ کی چاردیواری کا عمل مکمل ہے. بجلی کی فراہمی کے لئے آئندہ چند روز میں یہاں ٹرانسفارمر لگا دیا جائے گا جس کے لئے فنڈز کا اجراءکر دیا گیا ہے۔
 04 ماہ قبل 01 کروڑ 35 لاکھ روپے کی لاگت سے شمشان گھاٹ میں کمروں کی تعمیر کی گئی تھی. بابو صابو سے شمشان گھاٹ تک آنے والی سڑک کا ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے جائزہ لیا، سڑک کچی ہونے کے باعث بہت مسائل کا سامنا تھا. اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد اور ڈی ڈی ڈویلپمنٹ فرحان احمد نے سڑک کی تعمیر کے حوالے سے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو بریفنگ دی کہ سڑک کی تعمیر کے لئے تقریباً 100 بلین لاگت آئے گی۔
 ڈی سی لاہور مدثر ریاض کے مطابق سڑک کا پی سی ون تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ کمیٹی پانچ دن میں پی سی ون تیار کرے گی جس کو باقاعدہ منظوری کے لئے حکومت پنجاب کو ارسال کیا جائے گا.۔
اس موقع پر بشان سنگھ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کو انہوں نے ہمیشہ تحفظ اور عزت و احترام فراہم کیا ہے اور حکومت نے اقلیتی برادری کے حقوق اور دیرینہ مسائل کو ہر ممکن پورا کیا ہے۔