ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیدیوں میں کورونا کے بڑھتے خدشات پر سپرنٹنڈنٹ جیل کا اہم فیصلہ

قیدیوں میں کورونا کے بڑھتے خدشات پر سپرنٹنڈنٹ جیل کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) کیمپ جیل میں کورونا کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہوتے ہوئے 49 تک پہنچ گیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے نئے قیدی سنٹرل جیل بھجوانے کا مراسلہ بھجوادیا۔  

ڈسٹرکٹ کیمپ جیل لاہور کی بجائے انڈر ٹرائل قیدیوں کو سنٹرل جیل منتقل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ نے انڈر ٹرائل قیدیوں کو کیمپ جیل کی بجائے سنٹرل جیل منتقل کرنے کے حوالے ڈی ائی جی جیل لاہور اورسپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کوبھجوایا ہے۔

جیل حکام کے مراسلے کے مطابق کیمپ جیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اب تک 49 ہوگئی ہے اور جیل میں کورونا وائرس سے بڑھتے قیدیوں کی وجہ سے جیل انتظامیہ نے حکومت کو آگاہ کر دیاہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کو قرنطینہ کرنے کےلیے جیل میں انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جیل میڈیکل سٹاف کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے میں مصروف ہیں، کیمپ جیل میں نئے قیدیوں کو آئسولیشن میں رکھنے کے لیے جگہ نہیں ہے۔

دوسری جانب جیلوں کی جانب سے کسی بھی قیدی کو جیل میں لانے سے پہلے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔  اسی حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی گلگت بلتستان نے پولیس قیدیوں کو جیل میں لانے سے پہلے سرکاری ہسپتالوں سے کرونا ٹیسٹ کروانے کے بارے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔