(زین مدنی ) متنازعہ ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ملی تورمضان ٹرانسمیشن ضرورکروں گی۔
حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹراکانٹ پرایک وڈیوجاری کی گئی ہے جس میں حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگراس سال رمضان میں عمرہ کی اجازت نہیں ملی تومیں ضروررمضان ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کروں گی۔
میں نے رمظان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔۔ اگر اس سال عمرہ نہیں ہوا تو میں ضرور رمظان ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کروں گی اور عوام کو "صحیح اسلام" سکھاؤں گی۔ pic.twitter.com/LlxAK2Jy1z
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) April 4, 2020
حریم شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے مجھے مارننگ شوکی بھی آفرآئی تھی تومیں نے منع کردیا تھا کیونکہ یہ کام میرے بس کا نہیں، میں وہ کام ہی کیوں کروں جومیرے بس کا ہے ہی نہیں۔ حریم شاہ سے جب چینل کا نام پوچھا گیا کہ انہیں کس چینل سے آفرآئی ہے توانہوں نے کہا اس متعلق وہ ابھی کچھ نہیں بتائیں گی۔
I have been approached by a Leading TV Channel to host their 2020 Ramadan transmission .. Do you want to see me host it? Share your thoughts.
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) March 30, 2020