ایک ہی حلقے سے منتخب نمائندوں کو قومی و صوبائی وزارت صنعت کا قلمدان سونپ دیا گیا

ایک ہی حلقے سے منتخب نمائندوں کو قومی و صوبائی وزارت صنعت کا قلمدان سونپ دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) لاہور سے منتخب ہونے والے نمائندوں کا حسن اتفاق، رکن قومی اورصوبائی اسمبلی دونوں ہی کو وزارت صنعت کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی دونوں کو وزات صنعت کا قلم دان سونپ دیا گیا ۔ لاہور کے حلقہ این اے 126 سے تعلق رکھنے والے میاں حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے انڈسٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ این اے 126 کے صوبائی حلقہ پی پی 151 سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے میاں اسلم اقبال پہلے ہی صوبائی وزیر برائے صنعت کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے دونوں ہی کا تعلق ارائیں برادری سے ہے اور دونوں کو عمران خان کا بااعتماد ساتھی تصور کیا جاتا ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer