ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج, شہبازشریف  کی شدید مذمت

ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج, شہبازشریف  کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شہبازشریف نے کوئٹہ میں ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی ہے, شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والی فوج پر تشدد افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر  شہبازشریف کی جانب سے تشدد کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا، کوئٹہ میں ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ   کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والی فوج پر تشدد افسوسناک ہے, کورونا سے لڑنے کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے بجائے ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں, حکومت کورونا کے خلاف جنگ کیسے جیتے گی اگر اپنی فوج کو ہتھیار نہیں دے گی؟

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہناتھا کہ اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے والے والوں پر تشدد کی منطق سمجھ سے باہر ہے,تشدد، ڈنڈے، گالی اور تقریروں سے کورونا کا مقابلہ نہیں ہوسکتا,کب سے توجہ دلارہا ہوں کہ خدارا ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس پہنچائیں,قوم پر رحم کریں، سنجیدگی کا مظاہرہ کیاجائے، حالات کی سنگینی کا ادارک کیاجائے.

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا مزید  کہناتھا کہ متاثرہ ڈاکٹرز سے دلی ہمدردی ک اظہارکرتا ہوں، دلی دکھ ہے کہ ان کے ساتھ یہ ہوا,ہم ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی قربانی، دن رات محنت اور قومی جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

واضح رہے کہ کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف حفاظتی کٹس کے لیے احتجاج کررہا تھا،مظاہرین سول اسپتال سے مارچ کرتے ہوئے وزیراعلی سیکریٹریٹ پہنچے تھےکہ اس دوران پولیس نے ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج کردیا اور کئی ڈاکٹرز و طبی عملے کو گرفتار کرلیا,پولیس حکام کا کہناتھا کہ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتارکیاگیا جنہیں مختلف تھانوں میں منتقل کیاگیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer