سٹی 42 : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب بھر کے طلبا ،والدین اور اساتذہ کو خوشخبری سنادی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا ،اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 6, 2020
اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی
جبکہ وزیر تعلیم مراد راس نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایسی ہی خوشخبری دی ہے،ان کا کہنا ہے کہ تمام نجی تعلیمی ادارے اپنی ماہانہ فیس کا 20فیصد کم وصول کریں گے۔
IMPORTANT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 6, 2020
All Private School Fees to be discounted by 20% for the months of April & May 2020. CM @UsmanAKBuzdar just made the announcement. School Education Department wants to help the parents of Punjab in these difficult times. We will stand by you. #StayHomeSaveLives
دوسری جانب سرکاری سکولوں میں طلباء کوچھٹیوں کےکام کی بنیاد پراگلی جماعت میں پرموٹ کیےجانےکا معاملہ پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےچھٹیوں کا کام دینے کیلئےمنگل کے روز افسران کا آن لائن اجلاس طلب کرلیا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن کی زیر صدرات ہونے والےاجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزسے آن لائن مشاورت کیجائے گی،چھٹیوں کا کام تقسیم کرنےکیلئے واٹس ایپ اورای میل سمیت سکولوں کےباہرچسپاں کرنےپرغور کیا جائےگا، سی ای او ایجوکیشن پرویزاختر خان کا کہنا ہےکہ پہلی سے ساتویں جماعت کےطلبہ کو گرمیوں کی چھٹیوں کا کام دیا جانا ہے،مذکورہ کام کی بنیاد پرطلباء کواگلی جماعتوں میں پرموٹ کیا جانا ہے۔
واضح رہےکہ لاہورکے سرکاری سکولوں میں پہلی سےساتویں جماعت تک 2 لاکھ سے زائد بچےزیر تعلیم ہیں۔