شریف خاندان کو سکیورٹی خطرات لاحق، محکمہ داخلہ کی دوڑیں لگ گئیں

شریف خاندان کو سکیورٹی خطرات لاحق، محکمہ داخلہ کی دوڑیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: محکمہ داخلہ پنجاب نے میاں برادران اور انکے اہلخانہ کے متعلق سپیشل انفارمیشن رپورٹ جاری کر دی، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر میاں برادران کی رہائش گاہوں کے قریب ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے رپورٹ جاری کی، جس کے بعد ڈی آئی جی سیکورٹی نے میاں برادران اور انکے اہلخانہ کی رہائش گاہوں پر تعینات سیکورٹی کا آڈٹ کرنے کے احکامات دیے اور سیکورٹی کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

 احکامات کے مطابق میاں برادران کی رہائش گاہوں کے قرب جوار میں تمام روٹس کو کلیئر رکھنے اور رہائش گاہوں پر ہر ہفتے ہنگامی مشقیں کرنے کے بھی احکامات دیے گئے۔

مشقوں میں سی ٹی ڈی ، سپیشل برانچ اور آئی بی کے افسران کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس سمیت تمام گیجٹس مکمل دیے جائیں۔