ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ پی اینڈ ڈی کےافسران کی کل کی چھٹی بند کرنے کا فیصلہ

محکمہ پی اینڈ ڈی کےافسران کی کل کی چھٹی بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:محکمہ پی اینڈ ڈی کےافسران کی کل کی چھٹی بند کر دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے چھٹی بند کی گئی۔ ڈیڈ لائن پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی ہو گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سالانہ ترقیاتی بجٹ کو جلد حتمی شکل دینے کے احکامات پر سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو کی جانب سے محکمہ پی اینڈ ڈی کے افسران کی کل کی چھٹی بند کر دی گئی، بجٹ کی تیاری کے لیے کل تمام افسران کو سٹاف سمیت محکمہ میں حاضر ہونے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔

 تمام سیکٹرز کے افسران کو فائنل بجٹ ڈرافٹ جمع کرانے کے لیے نو اپریل کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ ڈیڈ لائن پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی ہو گی۔