ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت رواں مالی سال کا ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں ناکام

پنجاب حکومت رواں مالی سال کا ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:پنجاب حکومت رواں مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 50 فیصد بھی استعمال نہ کر سکی، تمام صوبائی محکمے 635 ارب میں سے صرف 298 ارب ہی استعمال میں لاسکے۔

پنجاب حکومت سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کرانے کے سلسلےمیں مسائل سے دو چار ہے ،،رواں مالی سال میں صوبے بھر میں مختلف منصوبوں کی مد میں 635 ارب کا ترقیاتی بجٹ پیش کیا گیا تھا، صوبائی ترقیاتی بورڈ کی جانب سےلاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف منصوبوں کی مد میں 466 ارب کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ منظور شدہ 466 ارب میں سے تاحال 395 ارب کا بجٹ محکمہ خزانہ جاری کر چکا ہے۔

صوبائی محکمے جاری شدہ 395 ارب کے بجٹ میں سے تاحال صرف 298 ارب ہی استعمال میں لاسکے ہیں جبکہ دوسری جانب مختلف منصوبوں کی مد میں محکمہ خزانہ نے صوبائی ترقیاتی بورڈ کی جانب سے منظور شدہ 71 ارب کا بجٹ بھی فنڈز کی قلت کے باعث تاحال جاری نہیں کیا، بجٹ جاری نہ ہونے کے باعث مختلف ترقیاتی منصوبے جو کہ رواں سال شروع کیے جانے تھےان پر کام نہیں ہو سکا۔