بابر شہزاد تُرک :سانحہ پمز کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ہاؤس آفیسرز کے لیے لازمی فائر سیفٹی ٹریننگ پروگرام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ملک بھر کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ہاؤس آفیسرز کو فائر سیفٹی کی باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق فائر سیفٹی ٹریننگ کو ہاؤس جاب کا لازمی حصہ بنایا جائے گا تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہاؤس آفیسرز کی پیشگی تیاری یقینی بنائی جا سکے۔
کونسل نے تمام میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں موجود فائر سیفٹی پروٹوکولز کا جامع جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جبکہ مستقبل میں فائر سیفٹی کی تربیت کو میڈیکل طلبہ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ تک بھی توسیع دینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔