عابد چودھری: ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں انویسٹی گیشن ونگ کے تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔
اجلاس میں امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، اغواء اور دیگر نوعیت کے 20 مقدمات زیر بحث آئے۔ افسران نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد تفتیش کی تبدیلی سے متعلق احکامات جاری کیے۔
مدعی محمد راحیل، محمد صفدر اور وقار حسین قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے، جبکہ صائمہ بی بی اغواء کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئیں۔
بشیر حسین اور اورنگزیب امانت میں خیانت کے مقدمات، تیمور احمد چیک ڈس آنر جبکہ قاری محمد صادق دھوکہ دہی کے مقدمے کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے۔
میرٹ پر تفتیش نہ کرنے والے متعدد افسران کو شوکاز نوٹسز سمیت مختلف سزائیں بھی دی گئیں۔