ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جن کے گھر سیلاب سے گرے، ان کیلئےنئے گھروں کی خوشخبری

Flood Relief camp, Flood Relief Tent City

سٹی42: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  نے جلالپور جٹاں کے نواحی علاقے شہباز پور میں فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی کا وزٹ کیا اور وہاں پناہ لینے والے سیلاب زدہ خاندانوں سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلیڈ ریلیف کیمپ میں پناہ گزین خواتین اور بچوں کو تحائف دیئے۔
مریم نواز نے ٹینٹ کے اندر بیٹھ کر ننھی بچی اور اس کی والدہ سے بات چیت کی،بچی نے وزیراعلیٰ کو دیکھ کراظہار مسرت کیا۔مریم نوازنے ننھی بچی کو پیار کیا اور تحائف پیش کیے۔
وزیراعلیٰ نے ٹینٹ سٹی میں کھانے، ادویات، صفائی اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
ان کی ملاقات ذیابیطس کی مریض ایک عمر رسیدہ خاتون سے ہوئی تو وہ ان خاتون کو شوگر چیک کروانے کیلئے خود  فیلڈ ہسپتال لے کر کر گئیں ۔
وزیراعلیٰ مریم  نے ذیابیطس کی ان معمر مریضہ کو انسولین، گلوکو میٹر اور دیگر ضروری اشیا  فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے دوسرے سیلاب زدہ شریوں کے مسائل سنے، سیلاب سے گھرمسمار ہونے پر آبدیدہ نوجوان کو تسلی دی، گھر بنانے میں معاونت کی یقین دہانی کروائی۔
وزیر اعلیٰ نے بھینس سیلاب میں بہہ جانے والے کے سبب دُکھی معمر شہری کو بھی دلاسہ دیا اور انہین نئی بھینس لے کر دینے کی خوشخبری سنائی،
 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹینٹ سٹی میں متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں کا سروے شروع ہورہا ہے۔ شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے۔

مریم نواز شریف آبی گزرگاہوں کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی جن کے گھر سیلاب سے متاثر ہوئے ان کو  بھی گھر بنا کر دیں گے۔
سیلاب متاثرین کوپینے کا صاف پانی، کھانا اور مویشیوں کو چارہ فراہم کیاجارہا ہے۔ لوگ جہاں جہاں بیٹھے ہیں،وہاں ٹینٹ لگا کر دیئے جائیں، کھانا اور دیگرضروریات فراہم کی جائے۔

 مریم نواز شریف نے کہا، تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے جانیں بچانے پر خوشی ہے، عوام کی خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

مریم نواز شریف  نے سیلاب زدہ شہریوں سے کہا، آپ نے فکر نہیں کرنی میں آپ کے ساتھ ہوں۔

فلڈ ریلیف کیپم مین کافی وقت گزارنے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہباز پور پل کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے "کشتی کلینک" کا بھی معائنہ کیا اور  "کلینک آن بوٹس" کے نام سے خاص سیلاب زدہ عوام کیلئے شروع کئے گئے پراجکٹ کو سراہا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےدریامیں ریسکیو بوٹس کے سکواڈ کو سراہا اور شاباش دی، وائرلیس پر ریسکیو فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی اور  ریسکیو اہلکاروں کو انعام دینے کا  بھی وعدہ  کیا۔

وزیراعلیٰ نے سیف سٹی تھرمل امیجنگ ڈرون کا بھی معائنہ کیا
ضلع گجرات میں 24 تھرمل امیجنگ ڈرون سیلابی علاقے میں ڈیجیٹل سرویلنس کررہے ہیں۔
ڈیجیٹل تھرمل امیجنگ کی مدد سے سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے  55 لوگوں اور57 مویشیوں کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔