ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے نیاسیلابی ریلا چھوڑدیا، فلڈ الرٹ جاری

بھارت نے نیاسیلابی ریلا چھوڑدیا، فلڈ الرٹ جاری
سورس: Google

ویب ڈیسک : بھارت نے پاکستان آنے والے دریا مین ایک بار پھر سیلابی ریلے چھوڑ دیئے۔ سیلابی ریلے  چھوڑنے سے پہلے سندھ طاس معاہدہ کے طریقہ کار کے مطابق بھارت نے پاکستان کو بالکل آگاہ نہیں کیا۔ سیلاب بھیجنے کے بعد بھارت کے اسلام آباد میں سفارتخانہ نے "گونگلوؤں پر سے مٹی جھاڑنے" کے لئے پاکستان کو آگاہ کردیا کہ سیلاب پاکستان کی طرف چل پڑاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے سیلابی ریلا چھوڑے جانے سے متعلق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا ہے۔

بھارت کی جانب سے اطلاع موصول ہونے کے بعد  وزارت آبی وسائل نے بھارت کی اس حرکت کے متعلق ہنگامی کارروائی کی اور فوری طور پر  فلڈ الرٹ جاری کردیا۔

حکام کا بتانا ہےکہ بھارت کی جانب سے آنے والے پانی کے ریلوں کے باعث دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

دوسری جانب دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد تحصیل عارف والا کے مزید کئی دیہات اور بستیاں زیر آب آگئیں۔

اس کےعلاوہ بہاولنگر میں سیلاب کے باعث بہت سی بستیاں زیر آب ہیں ا ور  ان بستیوں میں بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔