سٹی 42 : وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 905 روپے مقرر کردی ہے ۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ سلاب کی آڑ میں قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر کی ہے، روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی ہے ۔
عظمٰی بخاری نے آٹے اور روٹی کی قیمتوں کی نوٹیفکیشن بھی شئیر کردیے ۔