سٹی 42: صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 11 ارب 69 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی،فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 25 ویں اجلاس میں دی گئی،سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی، ممبران اور متعلقہ سیکٹرز کے افسر شریک تھے
سفاری زو کے ماسٹر پلان کے لیے 7 ارب روپے کی منظوری دی گئی،راہوالی انٹرچینج گوجرانوالہ کی تعمیر کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے3 کروڑ روپے منظور کیے گئے ، لیہ اور بھکر تک ایکسپریس وے کی تعمیر کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے4 کروڑ کی منظوری دی گئی ، جیلوں میں اصلاحی سہولیات کی فراہمی اور ری ویمپنگ پروگرام کیلئے 2ارب 40 کروڑ منظور کیے ۔
والڈسٹی میں اربن ری ہیبلی ٹیشن اینڈ انفراسٹرکچر پراجیکٹ پیکج ون کیلئے64 کروڑ کی منظوری دی
Stay tuned with 24 News HD Android App