ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کی مسلسل فراہمی، سوئی سدرن گیس کمپنی نے بڑا اعلان کردیا

 گیس کی مسلسل فراہمی، سوئی سدرن گیس کمپنی نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہرِ قائد میں عید میلادالنبی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ 

سوئی سدرن گیس اپنے معزز صارفین کو عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کرتا ہے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے آج رات (جمعہ) اور ہفتہ کی درمیانی شب کو گیس لوڈ مینجمنٹ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

عید میلادالنبی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت آج رات 10 بجے سے صبح 6 تک گیس لوڈ مینجمنٹ نہیں ہوگی۔ کراچی کے شہریوں کو آج رات مسلسل گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔