ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 281.67  روپے سے کم ہوکر 281.65روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 283.10 روپے پر آگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 87 پیسے مہنگا ہوکر  330.87 روپے، برطانوی پاؤنڈ 39 پیسے مہنگا ہوکر  381.32 روپے، جبکہ یو اے ای درہم  77.10 روپے پر برقرار، اور سعودی ریال بھی 75.40 روپے پر برقرار رہا ۔