سٹی42: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے کے بعد 3552 ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور ایک تولہ چاندی 4315 روپے کی بلند سطح پر برقرار ہے۔