ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باسمتی چاول کی برآمدات میں بڑی کمی واقع،اہم وجہ سامنے آگئی

باسمتی چاول کی برآمدات میں بڑی کمی واقع،اہم وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راودلشادحسین: پنجاب میں سیلابی صورتحال یا ناقص منصوبہ بندی ،باسمتی چاول کی برآمدات میں کمی کے روجحان کا انکشاف،پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کےمطابق ایک سال میں جولائی 2025 میں چاول کی برآمدات 10 ارب 42 کروڑ کمی ہوئی.

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کےمطابق جولائی 2025 میں چاول کی برآمدات کی مالیت 47 ارب 69 کروڑ روپے رہی, جولائی 2024 میں چاول کی برآمدات کی مالیت 57 ارب 27 کروڑ روپے تھی.

چاول کی برآمدات کی مالیت 16.73 فیصد کم ہوگئی, جولائی 2025 میں چاول کی برآمدات ڈالرز میں 168 کروڑ 11 لاکھ ڈالر رہی, جولائی 2024 میں چاول کی برآمدات ڈالرز میں 205 کروڑ 74 لاکھ ڈالر تھی.

ڈالرز میں چاول کی برآمدات کی مالیت 18.29 فیصد کم ہوگئی, جولائی 2025 میں باسمتی چاول کی برآمدات 52 ہزار 339 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی, جولائی 2024 میں باسمتی چاول کی برآمدات 91 ہزار 370 میٹرک ٹن تھیں, ایک سال میں باسمتی چاول کی برآمدات کی مقدار 42.72 فیصد کم ہوگئی. 

جولائی 2025 میں باسمتی چاول کی مالیت 15 ارب 82 کروڑ روپے رہی, جولائی 2024 میں باسمتی چاول کی مالیت 25 ارب 76 کروڑ روپے تھی, روپے میں باسمتی برآمدات کی مالیت 38.57 فیصد کم ہوگئی, جولائی 2025 میں باسمتی چاول کی ڈالرز میں برآمدات 55 کروڑ 76 لاکھ ڈالر رہیں. 

جولائی 2024 میں باسمتی چاول کی ڈالرز میں برآمدات 92 کروڑ 53 لاکھ ڈالر تھیں, ڈالرز میں باسمتی برآمدات کی مالیت 39.74 فیصد کم ہوگئی, جولائی 2024 میں دیگر اقسام کے چاول کی ڈالرز میں برآمدات 113 کروڑ 21 لاکھ ڈالر تھیں, ڈالرز میں دیگر اقسام کے چاول کی برآمدات کی مالیت 0.76 فیصد کم ہوگئی.