ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے تین رکنی بنچ تشکیل

 جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے تین رکنی بنچ تشکیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم یہ بینچ 10 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
 چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں بینچ میں جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس حسن نواز مخدوم بھی شامل ہیں۔ جمشید دستی نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔اس سے قبل ایک سنگل بنچ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد معاملے کو مزید اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی تھی، جس پر چیف جسٹس نے تین رکنی بینچ تشکیل دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نےجمشید دستی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 175 مظفر گڑھ میں ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول کے جاری کردہ کو معطل کرنے کا عبوری حکم بھی جاری کررکھا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer