ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرین، کسانوں، زمینداروں کیلئے صوبائی وزیرتعلیم کا اہم بیان

سیلاب متاثرین، کسانوں، زمینداروں کیلئے صوبائی وزیرتعلیم کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض:صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا متاثرہ کسانوں، زمینداروں کے نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں ،سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کی کوشش کریں گے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نےمختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کی، اپنے بیان میں صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اسمبلی فلور پر کسانوں، زمینداروں کے حق میں آواز اٹھائیں گے، کسانوں، زمینداروں کو ریلیف کے حوالے سے اچھی خبر دیں گے،سیلاب متاثرہ سکول جلد بحال، گھر آباد ہوں گے، خوشیاں لوٹیں گی، مشکل وقت کا ملکر مقابلہ کریں گے، موجودہ صورتحال سے نکلیں گے۔ 

وزیر تعلیم نے سیلاب متاثرین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، وزیر تعلیم بچوں میں گھل مل گئے، کھلونے اور دیگر تحائف تقسیم کئے۔ 
وزیر تعلیم نے کھانے کا معیار بھی چیک کیا، طبی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا، رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز سیلاب متاثرین کے لئے متحرک، بحالی کے لئے ساتھ کھڑی ہیں۔