ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 6 ستمبر کو تعطیل

لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 6 ستمبر کو تعطیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب بھر کی تمام ماتحت عدالتوں میں کل 6 ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تعطیل ہوگی۔یہ تعطیل لاہور ہائی کورٹ کے سالانہ ہالیڈے کیلنڈر کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس سمیت تمام ماتحت عدالتوں کے دفاتر بند رہیں گے۔لاہور ہائی کورٹ بار نے وکلاء کو پہلے ہی تعطیل سے متعلق آگاہ کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ یہ اقدام عید میلاد النبی ﷺ کی مذہبی اہمیت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کل 12ربیع الاول کو تمام دفاتر ،تعلیمی ادارے ،بازار بند ہوں گے ،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ہسپتال کی او پی ڈی اور انتظامی دفاتر بند ہوں گے جبکہ ایمرجنسی کھلی رہے گی