بی سی سی آئی نے ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

بی سی سی آئی نے ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، کے ایل راہول اور سوریا کمار یادیو کی شمولیت پر سوالات اٹھ گئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز کے چیئرمین اجیت اگارکر نے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ جس میں کپتان روہت شرما، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد شامی، اکشر پٹیل، ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو شامل ہیں۔بھارت نے ایشیاکپ کے اسکواڈ میں شامل تلک ورما اور پراسید کرشنا کو ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی اسکواڈ میں تجربہ کار لیگ اسپنر یوزویندر چہل، روی ایشون اور اردیپ سنگھ کو شامل اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سابق کرکٹر اور چیئرمین سلیکشن کمیٹی اجیت اگارکر نے کہا کہ کے ایل راہول اور سوریا کمار یادیو فٹ ہوچکے ہیں اس لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔


 

Ansa Awais

Content Writer