عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور:  پاکستانی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ایک دلکش پری کی مانند تیار ہو کر ہر جانب اپنے حسن کے جلوے بکھیر دئیے۔

حال ہی میں عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک برانڈ شوٹ کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ پری مانند دکھائی دے رہی ہیں، عائزہ نے سر پر دوپٹہ لے رکھا ہے، اپنے لک کو مزید دلکش بنانے کیلئے انہوں نے گلے میں نگوں کا ہلکا ہار، کانوں میں چھوٹے بندے اور ہاتھوں میں انگوٹھیاں پہنی ہوئی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے ہلکی سرمئی میکسی زیب تن کی ہے جس پر بے شمار نگ لگے ہوئے ہیں جبکہ آستین، میکسی کے اوپری حصے اور نیچے فال پر گلابی اور نیلا کام بنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس حسین لک کو باخوبی اپنانے والی عائزہ خان کی بے انتہا تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں اور ان کو "پری"، "دیسی سنڈریلا" ، "خوابوں کی ملکہ" جیسے القاب سے نوازتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer