ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ، افغانستان کیلئےآج کا میچ انتہائی اہم

ایشیا کپ، افغانستان کیلئےآج کا میچ انتہائی اہم
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ایشیا کپ کا سفر جاری رکھنے کیلئے افغانستان کیلئے آج کا میچ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق ایشیاءکپ کا چھٹا میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان آج دوپہر اڑھائی بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، گروپ بی کے اس اہم میچ میں افغانستان کو سری لنکا پر لازمی فتح درکا ہے ،بنگلہ دیش کو شکست دینے والی سری لنکا اگر آج کے میچ میں افغانستان سے جیت جاتی ہے تو وہ سیدھی سپر فور مرحلے میں داخل ہو جائے گی جبکہ اگر افغانستان کو کامیابی حاصل کرنی ہے تو انہیں رن ریٹ کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔ 

 افغانستان کو اگر ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو انہیں میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہو گا یعنی مثال کے طور پر اگر افغانستان پہلے بیٹنگ کرتاہے اور 275 سکور بناتاہے تو انہیں سری لنکا کو کم از کم 68 رنز سے ہرانا ہو گا اور اگر افغانستا ن ہدف کا تعاقب کرتاہے تو انہیں یہ ہدف 35 یا اس سے کم اوورز میں عبور کرنا ہو گا ۔