تماشائیوں کو نازیبا اشارہ ، گوتم گمبھیر کی وائرل ویڈیو پر سابق کرکٹر کا ردعمل آگیا

 تماشائیوں کو نازیبا اشارہ ، گوتم گمبھیر کی وائرل ویڈیو پر سابق کرکٹر کا ردعمل آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تماشائیوں کو نازیبا اشارے کے حوالے سے بھارتی سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔

 پیر کے روز گوتم گمبھیر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اسٹیڈیم سے باہر جاتے ہوئے تماشائیوں کو نعرے لگانے پر نازیبا اشارہ کرتے ہیں۔

 ایکس پر متعدد ویڈیوز وائرل ہیں جن میں گمبھیر کے پیچھے مختلف نعرے لگائے جارہے ہیں، کچھ بھارتی صارفین نے دعویٰ کیا کہ تماشائیوں نے 'کوہلی کوہلی' کے نعرے لگائے تھے جس پر گمبھیر کو غصہ آیا اور انہوں نے یہ نازیبا حرکت کی۔

Ansa Awais

Content Writer