32 سالہ شخص نے 4منزلہ عمارت سے کار سمیت چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل  

32 سالہ شخص نے 4منزلہ عمارت سے کار سمیت چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کار سمیت چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والے روسی مہم جو نے اپنی کلاکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسا کام کر ڈالا کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔

 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسی ہی حیران کُن ویڈیو گردش کر رہی جس نے منظر عام پر آتے ہی طوفان پربا کردیا۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’ایک روسی مہم جو نے اپنی مہم کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار منزلہ عمارت سے کار سمیت چھلانگ لگالی جو منزل تک نہ پہنچ سکی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔

 اس خوفناک مناظر میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والا 32 سالہ ایڈونچرر یوگینی چیبوتاریف کو ایک عمارت سے دوسری عمارت کی چھت پر چھلانگ لگاتے دیکھا گیا تاہم وہ منزل تک پہنچنے سے قبل ہی حائل دیوار سے ٹکراکر نیچے گر گیا جس سے کار مکمل طور پر تباہ ہوجاتی ہے۔’

 اپنے اس  خوفناک تجربے کے بعد، چیبوتاریف نے ایک پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں ٹانگوں اور پیروں میں چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال جانا پڑا اور کچھ وقت معائنے میں گزرا’۔

 واضح رہے کہ  یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ چیبوتاریف کو کسی سنگین حادثے کا سامنا کرنا پڑا ہے، دو سال قبل دریا سے کارمیں چھلانگ لگانے کی کوشش میں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا تھا۔