ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے  وزیر کھیل نے ارشدیپ سنگھ کی والدہ کو فون کرکے کیا کہا؟

Sports Minister of Punjab called the mother of Arsdeep Singh who dropped the catch
کیپشن: Punjab Sports Minister
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ 2022 کے سپر فور کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو دھولا ڈالا، 181 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے آخری اوور میں پورا کیا، میچ کے دوران محمدآصف کا آسان کیچ ڈراپ کرنےپر اپنےہی باولر ارشدیپ سنگھ  کو بھارتی میڈیا اور عوام نے نشانے پر رکھ لیا اور ٹوئٹر پر طنزیہ میمز بنارہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا،پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 وزیر کھیل نے ارشدیپ سنگھ کی والدہ کو فون کرکے کہا کہ ’اگر ڈیتھ اوورز میں آپ کو بولنگ دی گئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کپتان آپ پر بھروسہ کرتا ہے، ہر کسی کا کوئی اچھا اور برا دن ہوتا ہے، کھیل کو کھیل ہی کی طرح دیکھنا چاہیے، انہوں نے ہر میچ میں پرفارم کیا ہے۔‘

آخر میں وزیر کھیل نے بھارتی کرکٹر کی والدہ سے کہا کہ ’میں اور آپ دونوں ارشدیپ کو لینے ائیرپورٹ جائیں گے۔‘

M .SAJID .KHAN

Content Writer