شاہدرہ، آئس فیکٹری میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی

شاہدرہ، آئس فیکٹری ،بجلی چوری،لیسکو،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران شاہدرہ کے علاقے میں آئس فیکٹری میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ پولیس نے بجلی چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔

 چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی ہدایات پرتمام سرکلز میں بجلی چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں لیسکو کی ٹاسک فورس نے ایکسئین راوی روڈ اورایس ڈی او شاہدرہ کے ہمراہ شاہدرہ سب ڈویژن میں ایک آئس فیکٹری کی چیکنگ کی جہاں آئس فیکٹری کا مالک ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا گیا۔

مزید تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ فیکٹری کی بجلی پہلے سے منقطع تھی جبکہ فیکٹری کا مالک ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ بجلی چوری کر رہا تھا۔ فیکٹری کا کنکشن منقطع کرکے 52 ہزار یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جبکہ فیکٹری کے مالک رانا علی حسن کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔