ویب ڈیسک: انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا،نئے ہفتے کے پہلے دن ڈالر52 پیسے مہنگا ہوکر 219روپے50پیسے کا ہوگیا۔
جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہوکر 218.98 روپے پر بند ہوا تھا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 223 روپے پربند ہوا تھا۔کرنسی ڈیلرز نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہوگا تاہم ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ دیکھا گیا۔اگست میں درآمدات اور تجارتی خسارہ بڑھنے سے روپے پر دباؤ آیا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والی نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کو رواں سال ضرورت سے بھی 2 ارب 57 کروڑ ڈالر اضافی بیرونی قرض ملنے کا امکان ہے، اور اس سال پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو موجودہ مالی سال میں 30 ارب 75 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ درکار ہے، اور اس وقت پاکستان کیلئے 33 ارب 33 کروڑ ڈالر بیرونی فنانسنگ دستیاب ہے۔