سٹی 42: مرغی کےگوشت کی قیمت میں 3روپےفی کلو اضافہ، مرغی کاگوشت 273سےبڑھ کر276روپےکلو مقرر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں مرغی کا گوشت 3 روپے اضافے کے بعد مرغی کا گوشت 273سے بڑھ کر 276 روپےکلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ زندہ مرغی کاتھوک ریٹ 182، پرچون ریٹ 190 روپےکلو مقرر جبکہ فارمی انڈوں کا 167 روپے فی درجن ہی نرخ نامہ برقرار ہے۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے کی نسبت متعدد سبزیوں و پھلوں نے سنچری کرلی ہے، ماڈل بازاروں میں سرکاری نرخوں پر فروخت جاری جبکہ عام مارکیٹ میں من مانے داموں سبزیاں و پھلوں کی فروخت جاری ہے۔ سرکاری نرخوں کے مطابق لہسن 250, ادرک 335, کریلے 124, میتھی 222, پھول گوبھی 100,شملہ 130, لیموں 110, مٹر 227, ٹینڈے 119 روپے فی کلو ،آلو 65, پیاز 60, ٹماٹر 45, بھنڈی 88 پھلیاں 93 روپے فی کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
پھلوں میں سیب 145, انگور بدانہ105, کیلا 85,آم چونسہ 145 آڑو 195, ناشپاتی 115 فی کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ عام مارکیٹ میں سرکاری نرخ غائب ہیں۔ سبزیاں و پھل 20 سے 40 روپے فی کلو تک مہنگے فروخت کیے جا رہے ہیں، شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ماڈل بازار میں لگے سہولت سٹالز پر سبزیوں و پھلوں کی سرکاری قیمتوں سے 5 سے 15 روپے کم میں فروخت کی جا رہی ہے۔ ماڈل بازاروں میں کورونا کے پیش نظر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ بغیر ماسک شہریوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔