(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پرقابوپانےمیں پاک فوج کےبعد علماء کا کردارہے،شرپسندعناصرکسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔
گورنر ہاؤس میں علماء کے 24 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہم اہلبیتؓ اورصحابہ کرامؓ کی توہین برداشت نہیں کریں گے، مسلمانوں کولڑانےکی بین الاقوامی سازش ہورہی ہے،شرپسندوں کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائےگا۔
چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اسلام ایک دوسرےسےمحبت کاپیغام دیتاہے،جب بھی مشکل وقت آیا،علمانےاپناکرداراداکیا،دنیامیں پاکستان کاامیج پرامن اوربھارت کاچہرہ بےنقاب ہوگیا ہے۔ چیئرمین علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سوشل میڈیاپرفرقہ وارانہ فسادات کےپیچھےانڈیاتھا، ہندوستان کی ویڈیوزسوشل میڈیاپراپلوڈ کی جارہی ہیں۔
گورنر سے ملاقات کرنے والے وفد میں بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد،علامہ محمد حسین اکبر،مولانا غلام اکبر ساقی،مولانا عبد الوہاب روپڑی،حافظ کاظم رضا،مولانا محمد خان لغاری،سید نیاز حسین نقوی،علامہ طاہر الحسن اورمولانا اسد اللہ فاروق شامل تھے۔
مولاناطاہراشرفی'عبدالخبیر آزاد'علامہ محمد حسین اکبر'مولانا غلام اکبرساقی حافظ کاظم رضاسمیت مختلف مکتبہ فکرکے24علماء نے آج #گورنرہائوس میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ صحابہ اکرام'اہل بیت و خلفائے راشدین کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کیخلاف قانون مطابق سخت کاروائی کی جائے #Pakistan pic.twitter.com/guCm6k8PoC
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) September 5, 2020