ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کےمستعفیٰ ہونے کی وجوہات

سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کےمستعفیٰ ہونے کی وجوہات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں، پی سی بی کا ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی پر یوٹرن اقبال قاسم کے استعفی کی وجہ بنا۔

چیئرمین کرکٹ کمیٹی اقبال قاسم کے استعفی کی وجوہات سامنے آنے کاسلسلہ جاری ہے، ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی پر بورڈ کا یوٹرن اقبال قاسم کے استعفے کی وجہ بنا۔کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالتے وقت اقبال قاسم نے ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔ پی سی بی حکام نے اقبال قاسم کو اداروں کی بحالی کی یقین دہانی کرائی تھی۔
20 فروری کو کرکٹ کمیٹی کےپہلے اجلاس میں اداروں کی بحالی کی تجویز دی گئی تھی،اس اجلاس میں ڈائریکٹر ڈومسیٹک کو سیزن میں ادارہ جاتی کرکٹ کی ونڈو بنانے کا کہا گیا،،کرکٹ کمیٹی کے اس اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو وسیم خان بھی شریک تھے،اجلاس کے میٹنگ منٹس میں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کا ذکر موجود ہے۔ اسی طرح 20 فروری کو اردو اور انگلش پریس ریلیز میں بھی ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کا ذکر موجود ہے۔

14مئی کو کرکٹ کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس میں بھی اداروں کی بحالی پر بات ہوئی ،14 مئی کو کرکٹ کمیٹی نے معاملے پر ایک سب کمیٹی بھی تشکیل دی،14 مئی کے اجلاس میں بھی چیف ایگزیکیٹیو وسیم خان موجود تھے ،14 مئی کو بھی بورڈ کی پریس ریلیز میں اداروں کی بحالی کا ذکر موجود ہے۔

اقبال قاسم کرکٹ کمیٹی کوچز تعیناتی سمیت تمام تجاویز مسترد ہونے پرمستعفیٰ ہوئے۔ وعدوں کے باوجود بورڈ حکام نے ادارہ جاتی کرکٹ پر کوئی پیش رفت نہ کی۔لگ بھگ دوہزار فرسٹ کلاس کرکٹرز بے روزگار ہو گئے،کوچز کی تعیناتی میں بھی ملک میں موجود سابق کرکٹرز کو نظر انداز کرنے پر بھی اقبال قاسم ناراض تھےبورڈحکام کی جانب سے مسلسل نظرانداز کئے جانے پر اقبال قاسم نے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer