ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہبازعلی ) اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایم ڈی فوجی فاؤنڈیشن پاور کمپنی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان گراؤنڈ نمبر دو پر کھیلے گئے میچ میں وائٹ ٹیم نے دوگول سے کامیابی حاصل کی۔ ایم ڈی فوجی فاؤنڈیشن پاور کمپنی میجر جنرل اصغر نواز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پہنچے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری اولمپئین آصف باجوہ نے ان کو قومی کھیل کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے میجر جنرل اصغر نواز کا کہنا تھا کہ ہاکی پاکستان کی عزت ہے اور اس کی بحالی کیلئے حکومتی توجہ کیساتھ ساتھ سپانسرز کو آگے آنا چاہیے اور لیگ ہاکی انعقاد بھی وقت کی ضرورت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کا کہنا تھا کہ مشکل صورتحال کے باوجود اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کررہے ہیں اور کھلاڑیوں کو بتا دیا ہے کہ وہ تیاری کریں کچھ بھی ہوکھلاڑیوں کو مشکل نہیں آنے دیں گے۔

قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ کا پہلا مرحلہ نو ستمبر کو ختم ہو جائے گا، دو ہفتے آرام کے بعد دوبارہ کیمپ شروع ہوگا۔