اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

 اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، زمینوں پر قبضے ، این او سی، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کے حل کیلئے خصوصی ڈیسک بنائے جائیں گے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی ڈیسک کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تجویز وزیر اعظم کو بھیجی گئی تھی جس کی انہوں نے منظوری دیدی ہے، بیرون ملک سفارتخانوں میں خصوصی ڈیسک قائم کر کے پاکستان کے تھانوں کیساتھ لنک اپ کردیاجائےگا، بیرون ملک پاکستانی وطن آئے بغیر اپنے مقدمات وہیں سے درج کروا سکیں گے۔

بیرون ملک قائم سفارتخانوں کے خصوصی ڈیسک کو پولیس کی جانب سے یوزر اور پاس ورڈ فراہم کیا جائے گا، اوورسیزپاکستانیوں کو این اوسی اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقہ کار بھی آسان بنایا جائے گا، 7 سے 15 دن کے اندر این او سی اورکریکٹر سرٹیفکیٹ فراہم کیا جاسکے گا۔

  ای میل کے ذریعے بھی سہولت فراہم کی جائے گی، اوورسیز پاکستانی مقررہ فیس کے ذریعے سہولت حاصل کرسکیں گے، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پراجیکٹ شروع کر دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer