شہر میں جان لیواء وائرس کا خطرہ بدستور موجود

شہر میں جان لیواء وائرس کا خطرہ بدستور موجود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سودمند نہ ہوسکے، اگست میں سیوریج کے حاصل کردہ تمام نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔        

پولیو کے خلاف محکمہ پرائمری ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ہر ممکن کوشش کے باوجو لاہور کو پولیو سے پاک نہیں کیا جاسکا ہے۔ شہر کے سیوریج میں ایک مرتبہ پھر پولیو وائرس موجود ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اگست میں آوٹ فال روڈ، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے حاصل کئے گئے سیوریج کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جانچ کے بعد رپورٹ دی گئی ہے کہ سیوریج کے تمام نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں شہر بھر کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جس سے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بج اٹھی ہے۔ لاہور میں گزشتہ ایک برس سے زائد عرصہ سے پولیو وائرس کی موجودگی بدستور سامنے آرہی ہے اور رواں برس شہر میں پولیو کے اب تک چار کیسز سامنے آچکے ہیں۔