سٹی 42: 28 ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 21 ، اکتوبر کو الحمراء ہال ون شاہراہ قائد اعظم لاہور میں لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے منعقد کی جائے گی
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے بتایا ہے کہ 28 ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے تعاون سے 21 ، اکتوبر 2025ء شام 7 ، بجے منعقد ہو گی ۔ جس میں زندگی کے ہر شعبہ کی شخصیات کو انکی اعلٰی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا -
پیر سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں - ایک میگا ثقافتی پروگرام بھی تقریب کا حصہ ہوگا جس میں ملک کے نامور فنکار ، گلوکار اور گلوکارہ ،کامیڈین و قوال پرفارم کریں گے - علاوہ ازیں صوفی پرفارمنس ، علاقائی رقص ، دھمال ، ڈھول پرفارمنس بھی تقریب کا حصہ ھونگے - وفاقی و صوبائی وزراء ، سپیکر پنجاب اسمبلی ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی مہمانان خصوصی ھونگے