ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخ میں پہلی بار بٹ کوائن کی قدر ایک لاکھ25 ہزار ڈالر سے بھی متجاوز

تاریخ میں پہلی بار بٹ کوائن کی قدر ایک لاکھ25 ہزار ڈالر سے بھی متجاوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر تاریخ  میں  پہلی بار  ایک لاکھ 25 ہزار  امریکی ڈالر  سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی  بٹ کوائن کی قدر اس کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی بار  ایک لاکھ 25 ہزار 245 ڈالر ہوگئی جو کہ  تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ پاکستانی روپے میں یہ رقم 3 کروڑ 52 لاکھ 31 ہزار 578  روپے بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز بٹ کوائن کی قدر میں 2 اعشاریہ 7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل آٹھویں سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ اضافے اور  بٹ کوائن پر مبنی ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز  میں سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان نے سہارا دیا ہے۔حالیہ برسوں میں بٹ کوائن کی قدر میں کئی بار تیزی سے اضافہ اور پھر اچانک کمی کو دیکھا گیا ہے۔ رواں سال اب تک بٹ کوائن کی قدر میں  30 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہےکہ بٹ کوائن ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے آپ ڈیجیٹل کرنسی بھی کہہ سکتے ہیں مگر یہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والی کرنسیوں سے مختلف ہےکیونکہ اسے کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مستند مالی ادارہ نہیں ہے۔