ویب ڈیسک : آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس موقع پر قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کوالیفائر میں اچھا کیا آج بھی بہتر پرفارم کریں گے ۔ بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ کا کہنا تھا ہم مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آ رہے ہیں، آج بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب سری لنکن محکمہ موسمیات نے آج کولمبو میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے۔
بھارت کی ویمن ٹیم نے بھی مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہیں کیا، ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کی کپتان نے پریزنٹر سے گفتگو کی تاہم ہاتھ نہیں ملائے۔
