ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمنزکرکٹ ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو سپرے کیوں کرنا پڑا؟

ویمنزکرکٹ ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو سپرے کیوں کرنا پڑا؟

ویب ڈیسک : آئی سی سی  ویمنز کرکٹ ورلڈکپ  میں  پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان ویمن کی کپتان فاطمہ ثنا سمیت  دیگر کھلاڑیوں کو گراؤنڈ  میں  سپرے کرنا پڑا ۔

 یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران لائٹس آن کرنے کے ساتھ ہی گراؤنڈ پر کیڑے مکوڑوں نے حملہ کر دیا جس سے کرکٹرز پریشان ہوگئیں۔ پاکستانی بولر نشرہ سندھو نے  پہلے امپائر سے  رومال لےکر کیڑوں کو بھگانے کی کوشش کی لیکن مسئلہ حل نہ ہوا۔

  میچ کچھ دیر جاری رہا لیکن اس کے بعد مزید کیڑے مکوڑوں کی وجہ سے کھلاڑی پریشان ہوگئیں تو ایسے میں پاکستان کی ریزرو کھلاڑی گراؤنڈ میں سپرے لے کر پہنچیں اور کپتان فاطمہ ثنا نے ارد گرد سپرے کرنا شروع کر دیا۔
 ریزرو کھلاڑی ایمان فاطمہ نے پاکستانی کھلاڑی کی کیپ پر بھی سپرے کیا لیکن اس سے بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو  کچھ دیر کے بعد میچ کو روکنا پڑگیا اور انتظامیہ نے گراؤنڈ میں سپرے کیا اور میچ دوبارہ شروع ہوا۔