سٹی 42:آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم پچاسویں اوور کی آخری گیند پر 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ایک روزہ کرکٹ میں بھارتی ٹیم پاکستان ویمن کے خلاف پہلی بار آل آؤٹ ہوئی ہے۔بھارتی اننگز میں ہرلین دیول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، رچا گوش نے 35 اور جمائما روڈریگز نے 32 رنز بنائے، پرتیکا راول نے 31 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کوالیفائر میں اچھا کیا آج بھی بہتر پرفارم کریں گے جبکہ بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ کا کہنا تھا ہم مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آ رہے ہیں، آج بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب سری لنکن محکمہ موسمیات نے آج کولمبو میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے۔
بھارت کی ویمن ٹیم نے بھی مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہیں کیا، ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کی کپتان نے پریزنٹر سے گفتگو کی تاہم ہاتھ نہیں ملائے۔
