تنخواہوں، پنشن میں اضافہ؟سرکاری ملازمین نے بڑا فیصلہ کرلیا

Govt Employees Started Campaign for Parliament
کیپشن: Govt Employees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی سرکاری ملازمین کی جانب سے اعلان کردہ دھرنے کا معاملہ، سرکاری ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لئےاعلان کردہ 13 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنے کے حوالے سے سرکاری اداروں میں باضابطہ مہم کا آغاز کر دیا۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین مطالبات کی منظوری کے لئے ڈٹ گئے ہیں،پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا گیا ہے،وفاقی سرکاری ملازمین کا احتجاج آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور فیڈرل سیکرٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی کے زیرِ انتظام 4 اکتوبر اور 11 اکتوبر کو وزراتِ خزانہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاجی مارچ کی صورت میں ہو گا جبکہ 13 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیاجائے گا۔

احتجاج میں وفاقی وزارتوں، محکموں، ڈویژنز، تمام ملازمین یونینز اور ایسوسی ایشنز میں شامل سرکاری ملازمین شرکت کریں گے، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر رحمان علی باجوہ کے مطابق مطالبہ ہے کہ تنخواہوں میں تفریق کے شکار وفاقی ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے۔

قبل ازیں صرف گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو 150فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دیا گیا، گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کی تنخواہ میں15 فیصد اضافہ کیا جائے،11 فروری معاہدے اور 12 اپریل 2021 کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سفارشات پر عمل کیا جائے۔

صوبائی طرز پر گریڈ ایک سے 16 کے وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے، ہاؤس رینٹ، میڈیکل، کنوینس الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے، ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ، ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جائے، مہنگائی کے تناسب سے پنشنرز کی پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer