آڈیو لیکس کا معاملہ؛عمران خان کے لئے نئی مشکل کھڑی

FIA Inquiry Team on Audio Leaks
کیپشن: Audio Leaks
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سائفر سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیکس ، تحقیقات کے لیے ایف آئی اے انکوائری ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سائفر سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیکس کے معاملہ پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے انکوائری ٹیم تشکیل دیدی گئی، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم 5 رکنی ہوگی، ایف آئی اے اسلام آباد زون کے سربراہ تحقیقاتی ٹیم کے ڈائریکٹر ہوں گے،ٹیم میں آئی ایس آئی ،ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی، ایف آئی اے عمران خان ،شاہ محمود قریشی،اعظم خان کو طلب بھی کرے گی ، ایف آئی اے کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer